ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہلیال سرکاری ڈگری کالج کی پروفیسر مالتی کو کرناٹکا یونیورسٹی کا بہترین این ایس ایس آفیسرایوارڈ

ہلیال سرکاری ڈگری کالج کی پروفیسر مالتی کو کرناٹکا یونیورسٹی کا بہترین این ایس ایس آفیسرایوارڈ

Fri, 25 Jan 2019 18:22:53    S.O. News Service

کاروار:25؍جنوری (ایس او نیوز)  کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی طرف سے ہرسال دئیے جانے والے ’ڈاکٹر ڈی سی پاوٹے بہترین این ایس ایس آفیسر ‘کا ایوارڈ امسال اترکنڑاضلع سرکاری ڈگری کالج ہلیال کی پروفیسر مالتی سی ہیرے مٹھ کو یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام میں یونیورسٹی چانسلر پروفیسر پرمود گائی نے تہنیت کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا۔

ہلیال کی سرکاری ڈگری کالج میں پالیٹکل سائنس شعبہ میں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینےو الے پروفیسر مالتی کالج کی سطح پر این ایس ایس شعبہ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔ اپنی مدت کے دوران انہوں نے سماجی میدان میں سرکاری منصوبہ جات سمیت خدمت خلق کے ذریعے عوا م کی بہترین خدمت کی ہے۔ پروگرا م میں یونیورسٹی کے آفیسران ، پروفیسر حضرات سمیت کئی ایک موجود تھے۔


Share: